ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں،وعدہ ہےمایوس نہیں کروں گا۔
ایبٹ آباد میں جلسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا کا دورہ کررہےہیں، ہمارےکارکنان نے کنونشن کو تاریخی کنونشن بنادیا، پیپلزپارٹی اور آپ کا رشتہ 3 نسلوں سے ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کو نام اور حقوق دیئے،ب این ایف سی متعارف کروایا، یہ جماعت غریب اورمتوسط طبقےکی جماعت ہے، ہماری حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کام کیا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم ذوالفقاربھٹو اور بی بی شہید کا خواب پورا کریں گے، موجودہ مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، ہم عوام کا مستقبل عوام کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، عوام مجھے موقع دے،عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، ہمیں سوچنا ہو گا کہ کیا ہمیں 70 سالہ بابے کے ہاتھ میں ملک دینا ہے، مہنگائی اورغربت سےعوام تنگ آچکےہیں، ہمیں معلوم ہےکہ ہمیں غریب آدمی کا کیسے خیال رکھنا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہےکہ قائد کے نظریے پر چل کر مزدور کو حقوق دیں گے، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعےعوام کی مدد کریں گے، کارڈ سے مدد کی جائے تو دوسرے لوگ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، پیپلزپارٹی مزدورکارڈ لے کر آئے گی، جس کے ذریعے غریب آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور ماڈرن ریاست بنے، پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو گھر بیٹھانا ہوگا، ہمیں نئی سیاست کے ساتھ نئی قیادت کی ضرورت ہے، آپسی لڑائیاں چلتی رہی تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، لاڈلا اگر بننا ہے تو صرف عوام کا لاڈلا بننا ہے، ہمارا چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ہی مسئلہ تھا، عوام کا فیصلہ عوام کا ہی ہونا چاہئے، عوام جس کو بھی چنتے ہیں فیصلہ سر آنکھوں پر رکھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوستوں سے کہتا ہوں کہ اپنا منشور لاکرعوام کی سیاست کریں، ہم پرانی سیاست کو دوبارہ سے قبول نہیں کریں گے، اپنی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اس لئے کہیں اور نہیں دیکھ رہا، پیپلزپارٹی عوام پر یقین رکھتی ہے، ہم اپنی قسمت کافیصلہ عوام پرچھوڑتےہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور حل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے، پیپلزپارٹی ہر جگہ جا کر اپنے منشور کی بات کرے گی، وفاق میں وزیراعظم اور کے پی کا وزیراعلی جیالا ہوگا، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام پر بھروسہ کر کے الیکشن لڑتی ہے۔
Trending
- Kashmir Martyrs’ Day: President, Prime Minister Pay Tribute to the 22 Martyrs of 1931
- آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
- منشیات ڈیلر انمول پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس
- سابق عالمی چیمپئن عامر خان کی پاکستان آمد، کراچی سمیت بڑے شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کرنے کا عزم
- غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کا کیس؛’باس‘ کی بازیابی کیس میں پولیس رپورٹ طلب
- فیفا ورلڈ کپ: ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے، جیانی انفانٹینو
- ایل پی جی انڈسٹری کے نمائندوں نے مسائل حل نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی
- نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر 16 جولائی سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی
- فیفا ورلڈ کپ 2026: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، کون کب کس کا مقابلہ کرےگا؟
- کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی، روئی کی درآمدات بڑھنے و قیمت میں اضافے کا خدشہ