کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کی تیاریاں مکمل ہیں جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور گزشتہ سیزن کی رنر اپ نیو یارک اسٹرائیکرز کے درمیان 28 نومبو کو کھیلا جائے گا ۔
سیزن 7 میں ناردرن واریئرز، مورس ویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریوز بھی شرکت کررہے ہیں۔
لیگ کے دوران تمام ٹیموں کو 3 دن آرام ملے گا ۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ میں کھیلیں گی۔
دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر 2023 بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کے ٹکٹ اب صرف 10 درہم میں دستیاب ہے جسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔
Trending
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع