پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا۔
آج بدھ کے روز بھی کاروبار کے آغازپر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 323 پوانٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران اب تک 100 انڈیکس 520 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈیکس 61 ہزار 250 تک جا پہنچا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس رواں سال اب تک 20 ہزار 830 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
Trending
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات