News Views Events
Apna Watan

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی

0

فائل فوٹو 

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے  اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 343  روپے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920  روپے ہوگیا۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 346 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5600 روپے کمی ہوئی تھی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.