شیخوپورہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آپ نے اپنے ووٹ سے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنایا تو وعدہ ہے ہم دن رات ایک کردیں گے۔
شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے، آپ کو جذبے کے ساتھ ووٹ دینے آنا ہے۔ ووٹ ڈالتے وقت آپ کو دیکھنا ہے لیڈر کا ماضی کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا۔ 2013ء میں بجلی کی 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے کے بعد مہنگائی ہوئی مگر اسکی ذمہ دار عمران خان کی غلط پالیسیاں تھیں۔ ہم نے اللہ کے فضل سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ سیاست کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ریاست کی پرواہ کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف ہے۔ اگر چوتھی مرتبہ پاکستان کے عوام نے وزیر اعظم بنایا تو وعدہ ہے دن رات ایک کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پھلے پھولے گا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر نواز شریف نے نوجوان طبقے اور بچیوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیا، غریب کا مفت علاج کرایا اور اسپتالوں کو جدید بنایا۔ نواز شریف نے لاہور میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ بنایا۔
Trending
- چین میں روایتی صنعتوں کی اپ گریڈیشن کی رفتار میں تیزی
- امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو بے جا وسعت دینا بند کرے ، چین کی وزارتِ خارجہ
- چین نے جاپان کا “ڈیفنس وائٹ پیپر” مسترد کر دیا، جاپان سے باضابطہ احتجاج
- جاپان کے دوبارہ عسکریت پسندی کے عزائم چھپ نہیں سکتے ، چینی میڈیا
- ڈسکوز کی نجکاری؛ وزیراعظم کی صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت
- ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی کی اصل وجہ بتا دی
- نورا فتیحی کا مراکش فٹبالر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر ردعمل، اداکارہ نے حقیقت بیان کر دی
- سندھ؛ پیپلز کمیونٹی ہیلتھ سروسز کمپنی کیلیے 2 ارب 72 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور
- تائیکوانڈو چیمپئن شپ: کراچی کے نوجوان کھلاڑی نے تین میڈلز جیت لیے
- کیا شاہ رخ خان بھی ہوں گے بگ باس 20 کا حصہ؟ پہلے پرومو نے مداحوں کے ہوش اڑا دیے