بیجنگ : جاپانی حکومت کی جانب سے 2026 کا ڈیفنس وائٹ پیپر جاری کیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے کہا کہ جاپان کے نئے ڈیفنس وائٹ پیپر میں ایک بار پھر بلاجواز چین پر الزامات عائد کیے گئے ہیں، نام نہاد “چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، تائیوان سے متعلق امور پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کیے گئے ہیں اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کی گئی ہے۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے اور اس حوالے سے جاپان سے باضابطہ احتجاج بھی کیا جا چکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ چین کی متعلقہ فوجی سرگرمیاں مکمل طور پر جائز اور معقول ہیں۔انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا معاملہ مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا حل کس طرح نکالا جائے، یہ صرف چینی عوام کا فیصلہ ہے، اس میں جاپان کو مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دیاؤیو جزائر اور ان سے ملحقہ جزائر قدیم زمانے سے چین کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں، جاپان جو بھی کہے یا کرے، اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ اپنی جارحیت پر مبنی تاریخ پر سنجیدگی سے غور کرے، اس سے سبق سیکھے، فوجی طاقت میں اضافے کے لیے بہانے تراشنا بند کرے اور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔
Trending
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل
- پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ 27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے، طلال چوہدری
- ڈوپنگ ایشو، قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلف مل گیا