ارجنٹائن کی وزیر خارجہ ڈیانا منڈینو نے ارجنٹائن میں چینی سفیر وانگ وی کے ساتھ ورکنگ میٹنگ کی۔
ملاقات کے دوران مونڈینو نے ارجنٹائن -چین دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک چین کے اصول کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعریف کی۔ اس سال دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ ہے ۔ وانگ وی نے کہا کہ چین ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین -ارجنٹائن جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔
ڈیانا مونڈینو نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ چین ،ارجنٹائن کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، دوسرا سب سے بڑا برآمدی مقام اور درآمدات کا پہلا ذریعہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بے حد اہم ہے.دونوں فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ عملی تعاون اور کثیر الجہت شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے سمیت دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
Trending
- مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا
- پاکستان پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن پر ہے، ترقی کا تسلسل جاری رہے گا، وزیر خزانہ
- پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
- مسلم لیگ نئے صوبوں کے حوالے سے بھرپور مہم چلائے گی، نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں، چوہدری سالک حسین
- رونالڈو کے النصر چھوڑنے کی قیاس آرائیاں، جنوری میں کلب سے علیحدگی کا امکان
- ٹام کروز ماضی میں جینا پسند نہیں کرتے، اپنے مستقبل کے عزائم بتادیئے
- بحری رابطہ کاری؛ کراچی پورٹ کا عالمی اسکور تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا صوبائی انتظامی ڈھانچے اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مؤقف
- پاکستان کا چین سے 30 ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ
- این سی سی آئی اے کے سوال نامے پر محمد رضوان کا جواب سامنے آگیا