بزنس

پاکستان نے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا

کراچی (04 جولائی 2026): پاکستان نے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا ہے۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق 10 سے 11 جولائی کے دوران ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، جن کے جواب میں 2 بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی بولیاں جمع کرائیں۔

پی ایل ایل کے مطابق ٹوٹل انرجیز اور بی پی سنگاپور نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔ ٹوٹل انرجیز نے 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی دی، جب کہ بی پی سنگاپور کی جانب سے 17.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔

خیال رہے کہ اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے تین اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ایک درآمدی کارگو کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button