غزہ(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا۔ اسی روز اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا اور اسرائیلی زمینی افواج نے بھی شمالی غزہ میں اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں۔
اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے اپنی زمینی افواج کے ایک حصے کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جھڑپوں میں حماس کے درجنوں مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں۔گزشتہ روزحماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل کو غزہ کی پٹی سے ایک بڑے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حماس کے ماتحت قاسم بریگیڈ نے 16 جنوری کو اعلان کیا کہ غزہ شہر کے علاقے شیخ رادوان میں اس یونٹ نے اسرائیلی فوج کے ٹرک پر حملہ کیا جس میں فوجی اہلکار سوار تھے۔
فلسطین کے روزنامہ القدس کے مطابق اسرائیل نے مسلسل پانچ روز سے غزہ کی پٹی میں تمام مواصلاتی رابطے منقطع کر رکھے ہیں، جو فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سب سے طویل تعطل ہے۔
Trending
- ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری
- ایشین گیمز: نیپال، افغانستان، ملیشیا اور ہانگ کانگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- خطے کی ترقی کیلیے افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا ناگزیر ہے، نائب وزیراعظم
- ایشین گیمز: مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کل ایکشن میں نظر آئیں گے
- ڈی آئی خان؛ امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 افراد شہید، 30 زخمی
- ایشین گیمز: اشعب عرفان نے اسکواش مینز سنگل ایونٹ میں برانز میڈل جیت لیا
- ’اگر افیئر ہے بھی تو یہ میرا ذاتی معاملہ ہے‘، گووندا کا دو ٹوک جواب
- آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام
- ’کبھی پیچھے نہیں ہٹے‘: وزیراعلیٰ پختونخوا کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش
- بابر اعظم سے ننھے مداح کو روتا نہیں دیکھا گیا، ملاقات کیلیے پہنچ گئے