ابوظہبی (نیوزڈیسک) ابوظبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری آئی ایل ٹی 20 کے چوتھے میچ میں نکولس پورن اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار اننگز کی بدولت ایم آئی ایمریٹس موجودہ چیمپیئن گلف جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دیدی نکولس پورن نے تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 18 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ ٹم ڈیوڈ نے ڈیتھ اوورز میں 41 رنز بنا کر گلف جائنٹس کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں گلف جائنٹس کے جیمز ونس کی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نصف سنچری بناکر شاندار آغاز سے ہوا۔ جیمز اوورٹن نے 18 گیندوں پر 5 چھکوں کے ساتھ 41 رنز کی اننگز کھیلی جس کے نتیجے میں ان کی ٹیم کو بہت زیادہ فائدہ ہوا تاہم فضل حق فاروقی کی قیادت میں ایم آئی ایمریٹس کے باؤلنگ یونٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائنٹس کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز تک محدود کردیا۔ فضل الحق فاروقی نے 25 رنز دیکر4 وکٹیں حاصل کیں۔ایم آئی ایمریٹس کے ٹم ڈیوڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن