بیجنگ(نیوزڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں نورو کے وزیر خارجہ لیونل روین اینگ میا کے ساتھ بات چیت کی اور “عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ نورو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مشترکہ اعلامیہ”پر دستخط کئے۔
وانگ ای نے کہا کہ ایک چین کا اصول، چین کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی بنیادی شرط اور سیاسی بنیاد ہے۔ چین۔ نورو تعلقات کی درست سمت مشکل سے حاصل کی گئی ہے ، دونوں فریقوں کو اس کی قدر کرنی چاہیے اور درست سمت میں غیر متزلزل طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔ چین نورو کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام سطحوں پر تبادلوں کو مضبوط بنانے ، سیاسی باہمی اعتماد اور معاشی باہمی مفادات کو آگے بڑھانے، عالمی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے والے اچھے بھائی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے درمیان ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے تیار ہے۔
اینگ میا نے کہا کہ تائیوان کے ساتھ جامع طور پر “سفارتی تعلقات منقطع کرنے” اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کو نورو کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا، جو پوری طرح سے ثابت کرتا ہے کہ یہ فیصلہ درست ہے اور نورو کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔ نورو ون چائنا اصول پر کاربند رہے گا اور خارجہ پالیسی میں اسے ترجیح دے گا۔ نورو چین کی غیر معمولی ترقیاتی کامیابیوں اور عالمی ترقی میں اہم شراکت کو سراہتا ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ نورو چین تعلقات کے وسیع امکانات ہیں۔ نورو صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور دیگر اہم عالمی اقدامات کے سلسلے کو بھرپور سراہتا ہے اور ان میں فعال طور پر حصہ لے گا۔
Trending
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق