جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین اور اسرائیل سے متعلق سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ اسرائیلی رہنما کی جانب سے گزشتہ ہفتے “دو ریاستی حل” کو بار بار اور واضح طور پر مسترد کرنا ناقابل قبول ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے دیرپا حل کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔ اسرائیلی قیادت کی جانب سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنے اور فلسطینیوں کو مملکت کے قیام کے حق سے محروم کرنے سے محاذ آرائی میں شدت آئے گی اور فلسطین اسرائیل تنازع غیر معینہ مدت تک طول پکڑے گا، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایک فریق کی جانب سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنے کی سختی سے مخالفت کی جانی چاہیے۔ اسرائیلی عوام کی جائز سلامتی کی ضروریات کو پورا کیا جانا چاہئے جبکہ فلسطینی عوام کےقیام مملکت کے حق کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہئے، اور اسرائیلی فوجی قبضے کا خاتمہ کیا جانا چاہئے.
انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر فائر بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا تاکہ غزہ کے لیے مناسب انسانی امداد کو یقینی بنایا جاسکے، یرغمالیوں کی رہائی کو آسان بنایا جاسکے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔
Trending
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی