بیجنگ ()
چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں سرمایہ کاری کا پیمانہ اب بھی حالیہ برسوں کی بلند سطح پر ہے۔ 2023 میں، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال 163.25 بلین امریکی ڈالر رہا، جو تاریخ میں تیسرے بلند اعداد و شمار ہیں۔ چین کے سرمایہ کاری کے ڈھانچے کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری کا تناسب 37.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے،اس میں 2022 کی نسبت 1.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جو ریکارڈ بلندی تک پہنچ گیا۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا تناسب 1.6 فیصد پوائنٹس اضافے سے 27.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ مخصوص ملکی سرمایہ کاری کے تناظر میں، 2023 میں کینیڈا، برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا اور ملک میں یورپی یونین، امریکہ اور جاپان کے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے نئے اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی رحجان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔چین کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دنیا بھر کی کمپنیوں کا چین میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
Trending
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر