بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی نئے سال کی شام ، چائنا میڈیا گروپ کےاسپرنگ فیسٹیول گالا کو دنیا کے کئی ممالک میں بھی براہِ راست نشر کیا گیا۔ غیر ملکی ناظرین کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے خوشگوار اور پر جوش ماحول کو بہت پسند کیا گیا۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے پروگرامز دلچسپ اور متاثر کن ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی سالِ نو کے استقبال کے لیے دبئی ایئرپورٹ نے بھرپور تیاریاں کیں ، ایئرپورٹ کی چھوٹی بڑی کھڑکیوں میں بہار کی خوشیوں کے رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی اور غیر ملکی سیاحوں نے بھی اسپرنگ فیسٹیول گالا دیکھا۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایک بڑے شاپنگ مال میں سی ایم جی کا اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک بڑی اسکرین پر رئیل ٹائم میں لائیو نشر کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی لائیو نشریات کے بارے میں کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ کینیا میں رہتے ہوئے چینی لوگوں کے ساتھ اسپرنگ فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
سویڈن کے چائنیز برج کلب نے سالِ نو کے موقع پر چینی برج کلب کے متعدد اراکین اور بیرون ملک مقیم چینی افراد کے لیے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہ راست نشریات دکھانے کا اہتمام کیا،اس موقع پر کئی لوگوں نے روایتی چینی ملبوسات بھی پہنے۔
Trending
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار، بزرگ شہریوں اور پنشنرز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں جے ایس رینٹل ریٹ کی لسٹنگ کردی گئی
- فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سیکڑوں اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا اعلان
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- کراچی، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد گرفتار
- پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے صرف ڈیڑھ ماہ میں 180 ارب روپے سے زائد وصولیوں کا انکشاف
- خلیج میں امن کیلئے حکومتی سفارتکاری قابل تحسین مگر عوامی مسائل سنگین چیلنج ہیں، حافظ نعیم الرحمان