سنکیانگ کی خاتون موسیقار آرشینگ باہتی نے چند روز قبل کاشغر سے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” میں اپنی پرفارمنس پیش کی تھی ۔ یہ دوسرا موقع تھا کہ جب وہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کے اسٹیج پر آئیں۔
اسپرنگ فیسٹیول گالا کے کاشغر وینیو پر “سنکیانگ کے رقص و موسیقی ” کے حوالے سے پیش کیے گئے پروگرام نے سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول حاصل کی ہے ۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے انہوں نے سنکیانگ کے کثیر الثقافتی انضمام کی خوبصورتی کو محسوس کیا ہے۔
آرشینگ باہتی التائے علاقے میں پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق قازق قومیت سے ہے ۔ وہ پہلی بار جنوبی سنکیانگ کے شہر کاشغر آئیں تو انہوں نے جانا کہ یہ شہر نہ صرف ایک گھر جیسا احساس دیتا ہے بلکہ یہ ایک بے حد خوبصورت جگہ بھی ہے. مقامی حکومت نے قدیم شہر کے پرانے مکانات کو اصل انداز میں محفوظ رکھتے ہوئے ان کی تزئین و آرائش کی ہے جس سے یہاں کا ماحول بے حد منفرد محسوس ہوتا ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے برانچ وینیو کے طور پر سنکیانگ اور اس کے خوبصورت قدیم تاریخی شہر کاشغر کا انتخاب کیا گیا جس سے مقامی لوگ بھی بہت خوش ہوئے ہیں۔
آرشینگ باہتی نے 2023 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں بھی حصہ لیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت فخر ہے کہ وہ مسلسل دو برسوں سے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے سنکیانگ کی رنگا رنگ ثقافت کی ترجمانی کررہی ہیں۔
Trending
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق