لاہور(نیوزڈیسک)معروف یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
عمران ریاض کی گرفتاری کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق کارروائی میں 4 گاڑیاں شامل تھیں۔ بھائی یوسف کا کہنا تھا کہ 15 سے زائد گاڑیوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد گھر کے اندر گھسے اور عمران ریاض کو گرفتار کرکے لے گئے۔
یوسف خان کے مطابق نا معلوم افراد گھر سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے، اور گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران ریاض خان متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ وہ ایک لمبے عرصے کے لیے لاپتہ بھی رہے ہیں، تاہم اب وہ دوبارہ صحافت میں سرگرم نظر آرہے تھے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج طلب کر رکھا ہے۔
اسد طور کو سائبر کرائم اسلام آباد جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں آج دوپہرکو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔
Trending
- بائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان
- لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- وزیراعظم کا اعلان کردہ رعایتی پیٹرول کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری
- کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے
- ایران نے امریکی جہازوں پر حملوں کیلیے کون سی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی؟ رپورٹ جاری
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ