کولمبو (نیوزڈیسک)سری لنکا ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 12 دسمبر سے 22 دسمبر 2024 تک کھیلا جائے گا۔
یہ ٹورنامنٹ 2023 میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم اب یہ رواں سال کے اختتام پر منعقد ہوگا۔ سری لنکا ٹی 10 لیگ میں سری لنکا کے سرکردہ کرکٹ ستاروں کے ساتھ ساتھ دنیا کے معروف کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایکشن سے بھرپور یہ مقابلہ ملک کے ذہین ترین نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل ملنے اور کھیلنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ٹورنامنٹ میں مردوں کی 6 ٹیمیں علاقائی کرکٹ مراکز کی نمائندگی کریں گے۔ ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے۔ یہ میچ سری لنکا کے اہم بین الاقوامی کرکٹ مقامات پر دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔
Trending
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
- لاہور: بلیک کاربن آلودگی میں فوسل فیول کا کردار دوگنا سے بھی زائد
- بھارت اور جاپان کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت