بیجنگ(نیوزڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق پولیٹیکل بیورو اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکرٹری ،قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی نیشنل کمیٹی کے ارکان ، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹریز نے حال ہی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری ورک رپورٹس پیش کیں۔
شی جن پھنگ نے رپورٹس کا بغور جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کی تکمیل کے لئے ایک اہم سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ اور یہ بھِی ضروری ہے کہ نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے، جامع اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے، معاشی بحالی کی مثبت رفتار کو مستحکم اور بڑھایا جائے، اور لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود میں بہتری کے عمل کو جاری رکھا جائے۔
Trending
- چینی صدر کیلئے ریڈ کارپٹ صاف کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی ویڈیو وائرل
- چینی صدر کی ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو چین آنے کی دعوت
- آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا
- صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بین الاقوامی شخصیات کی رائے
- پاکستان میں ایک تولہ سونے کا دام ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آگیا
- جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
Prev Post