گوانگ ژو(شِنہوا) اپنی آخری ترسیل مکمل کرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور ژو چھیانگ بہار تہوار کی تقریبات کے لئے گھرجانے کی غرض سے پرواز سی زیڈ 8233 میں سوار ہوا۔وہ چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 طیارے میں اپنے پہلے سفر کے لئے بےتاب تھا۔
چین اس وقت اپنے سالانہ 40 روزہ بہار تہوار کے سفری رش کے درمیان میں ہے جو چھون یون کہلاتا ہے۔اس عرصے میں کروڑوں لوگ خاندان کے ساتھ ملنے کے لئے سفر کرتے ہیں۔
ملک کی ایئر لائنوں چائنہ ایسٹرن،ایئر چائنہ اور چائنہ سدرن کی جانب سے اپنے فضائی بیڑوں میں سی 919 طیارے شامل کئے جانے کے بعد مقامی طور پر تیار کردہ یہ طیارہ چھون یون میں شامل ہوگیا ہے۔اس سال اس طرح کے 16 طیارے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال کے چھون یون کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی جو ممکنہ طور پر نیا ریکارڈ ہوگا۔
ژو کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس جب بہت سے لوگ سرد موسم میں موٹر سائیکلوں پر گھر جاتے تھے،اب اکثر لوگ ہائی سپیڈ ٹرینوں یا طیاروں کے ذریعے سفر کا انتخاب کرتے ہیں۔
ایک دہائی قبل تک دریائے پرل طاس کے ساتھ واقع معاشی مرکز سے گوانگ شی،گوئی ژو،یوننان اور سیچھوان کے افرادی قوت کے برآمدی علاقوں کی جانب موٹر سائیکلوں پر سوار پردیسی محنت کشوں کے سفر کا منظر عام تھا۔
Trending
- سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ:کوالیفائنگ راؤنڈ کا کراچی کی مختلف جامعات میں آغاز
- سینئر اداکارہ سنگیتا نے تیسری شادی کا انکشاف کر دیا، شوہر کون ہیں؟
- بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور
- مصنوعی ذہانت روزگار کو طاقت دیتی ہے، اے پیک وزارتی اجلاس کےاہم نتائج
- چین اور جرمنی کے درمیان گہرے اور مزید مؤثر عملی تعاون کو فروغ دینا ہوگا، چینی وزیر خارجہ
- چین قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھےگا، چینی وزیر خارجہ
- زابوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملے جوہری تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، آئی اے ای اے
- 48 واں ورلڈ سکلز مقابلہ آج شنگھائی میں شروع ہوگا
- پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی
- اکشے کھنہ ’دھرندھر‘ کیلئے پہلی پسند نہیں تھے، کئی اداکاروں کا ٹھکرایا ہوا کردار انہیں کیسے ملا؟