بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں امریکن چیمبر آف کامرس کی صدر اور سی ای او سوزین کلارک کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ ہے اور چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نےکہا کہ چین اور امریکہ کی معیشتیں ایک دوسرے کی کمیوں کو پورا کر سکتی ہیں اور ایک دوسرے کی خوبیوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔ لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات گہرے طور سے جڑے ہیں اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امریکی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے، چینی مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے اور ترقی کے مواقعوں کو ایک ساتھ بانٹنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکن چیمبر آف کامرس اور انٹرپرینیورز دونوں ممالک کے درمیان مزید رابطے اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ میں ایک پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Trending
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
- چین مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے اندرونی اور ضمنی خطرات پر خاص توجہ دیتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جب اے آئی دنیا کو “لکھنے” لگے: ہم ایک بےآواز علمی جنگ کے سامنے کھڑے ہیں
- فلپائن کے چین کی حدود میں نام نہاد سمندری دائرہ اختیار کے دعوے غیر قانونی ہیں، چینی وزارت خارجہ