چینی فلموں کے ذریعے چین اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا فروغ
بیجنگ : امریکی شہر لاس ویگاس میں 45 ویں امریکی فلم مارکیٹ اختتام پذیر ہوگئی. چینی میڈ یا کے مطا بق سرگرمی کے دوران “چائنا فلم جوائنٹ بوتھ” نے مجموعی طور پر 201 فلمیں اور کچھ حقیقت نگاری پر مبنی فلمیں پیش کیں جنہیں امریکی مارکیٹ سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ چائنا فلم گروپ کارپوریشن کے چیئرمین فو روچھینگ نے کہا کہ چھ روایتی امریکی فلم کمپنیوں بشمول ٹونٹی ایتھ سنچری فاکس، وارنر برادرز، یونیورسل پکچرز، سونی پکچرز، ڈزنی اور پیراماؤنٹ پکچرز نے چینی فلموں کی ڈسٹری بیوشن میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور تعاون کےلئے فعال طور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ مستقبل میں چینی فلم ساز مزید ایسی فلمیں بنائیں گے جو چینی ثقافت اور اقدار کی عکاسی کرتی ہیں تاکہ امریکی عوام حقیقی چین کو دیکھ سکیں۔ ہالی ووڈ کے ایک تجربہ کار فلم ساز گرون ڈیمبرگ کا ماننا ہے کہ چینی فلموں نے کہانی ، تکنیکی اطلاق اور اعلیٰ معیار کی پریزنٹیشن کے حوالے سے زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہالی ووڈ میں ڈیلکس فلم میکر کے ایگزیکٹو نائب صدر جارج ایلز نے کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم مارکیٹ کے طور پر چین کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وہ چین اور امریکہ کی فلمی صنعتوں کے درمیان قریبی تعاون کے منتظر ہیں تاکہ عالمی ناظرین کے لیے مزید عمدہ فلمیں پیش کی جاسکیں اور پوری صنعت کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
Trending
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش
- چین خدماتی تجارت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ، چینی میڈیا