News Views Events

ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت میں وفد کی ایوان صنعت و تجارت آمد، نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش

کاروبار اور انڈسٹری کے لئے آسانیاں پیدا کر کے ملکی معیشت مظبوط کی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر محمد امجد

0

 

اسلام آباد(اپنا وطن رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر، سابق وفاقی وزیر اوراسلام آباد گروپ کے چئیر مین ڈاکٹر محمد امجدنے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے ملکی معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ امید ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب قیادت اسلام آباد کی انڈسٹری، تاجروں اور کاروباری شخصیات کے مسائل حل کر کے بہتر کاروباری فضا کے قیام کے لئے اپنا کردارادا کرے گی۔

 

یقین ہے کہ نومنتخب قیادت کاروبار اور انڈسٹری کے مسائل بطور احسن اجاگر کرے گی اور ان کے حل کے لئے حکومتی اداروں اور کاروباری شخصیات کے درمیان پل کا کردارادا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے دوران نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمدامجد کی قیادت میں اسلام آباد گروپ کے اراکین پر مشتمل وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نومنتخب صدرسردار طاہر، سینئیر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر چوہدری عرفان کو مبارکباد پیش کی اور انہیں پھول پیش کئے۔ وفد میں چوہدری محمد شفیق، رضوان صادق خان، ڈاکٹر رحیم اعوان، عاطف محمود مغل، اعجاز عباسی، طاہر عباسی، چوہدری جہانگیر، سلمان صادق خان، عبدالرحمان خان اور دیگر شامل تھے۔آئی سی سی آئی کے عہدیداران نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ظہرانہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لئے ضروری ہے کہ کاروبار اور انڈسٹری کے فروغ کے لئے کام کیا جائے، ان کے مسائل کم کر کے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے نو منتخب قیادت پر اظہار اعتماد کے ساتھ امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت کاروباری طبقہ کے مسائل نہ صرف متعلقہ پلیٹ فارمز پر اٹھائے گی بلکہ انہیں حل کرنے کے لئے اپنا کرداربطور احسن ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ چاہے وہ صنعتکار، تاجر، دوکانداریا کسی بھی حوالے سے کاروبار سے منسلک ہو، مسائل کا شکار ہے۔امید ہے کہ یہ تمام مسائل حل ہوں گے۔ نومنتخب قیادت کاروباری طبقہ اور حکومت کے درمیان پل کا کردارادا کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سی ڈی اے،ایف بی آراور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مسائل اور مشکلات پر بات کرے گی اور انہیں حل کروائے گی۔آئی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداران اور دیگر نے ڈاکٹر محمد امجد اور ان کے ساتھیوں کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کاروبار، تجارت اور انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے مسائل ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.