بیجنگ(نیوزڈیسک) 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس کے ترجمان لوؤ چھین جیئن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھے گا اور ساتھ ہی بحیرہ جنوبی چین میں امن و امان کی مشترکہ حفاظت کے لئے متعلقہ ممالک کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے متعلقہ معاملات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون اور مفادات کی ہم آہنگی کو گہرا کرتا رہے گا، تاکہ چینی طرز کی جدیدکاری کے زیادہ سے زیادہ فوائد ہمسایہ ممالک کو پہنچ سکیں، علاقائی اتحاد، کھلےپن اور ترقی کے لئے نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے اور چیلنجوں سے نمٹنے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔
Trending
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
- چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا