حال ہی میں سی جی ٹی این اور رن مین یونیورسٹی آف چائنا نے نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے عالمی جواب دہندگان کے لیے ایک سروے جاری کیا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ 83.5 فیصد جواب دہندگان نے چین کی خودمختار اور پرامن خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس سے زیادہ منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظام کی تشکیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس سروے میں دنیا بھر سے 31ہزار980جواب دہندگان نے حصہ لیا ، جن میں امریکہ ، جرمنی ، فرانس اور جاپان سمیت ترقی یافتہ ممالک کے جواب دہندگان کے علاوہ ، میکسیکو ، تھائی لینڈ اور نائجیریا جیسے ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان بھی شامل تھے۔
سروے میں شریک 64.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک ذمہ دار بڑا ملک ہے۔ 91.1 فیصد جواب دہندگان نے گزشتہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی نتیجہ خیز کامیابیوں کی تعریف کی ، اور 82.5 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ “انسانیت کے ہم نصیب معاشرے” کا تصور انسانیت کے لئے صحیح سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ سروے سے معلوم ہوا کہ 86 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کی کلید مختلف اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے عملی اقدامات کرنے میں مضمر ہے۔ 83.2 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے اسٹریٹجک عزائم کو معروضی طور پر سمجھے اور چین کی ترقی کو منطقی طور پر دیکھے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ