ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق بل کو حکومت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا اور نظر ثانی کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کو پیش کیا گیا، تاکہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کی دفعہ 23 ، قومی عوامی کانگریس کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سلامتی کے تحفظ کے قانونی نظام کے قیام،بہتری اور اس پر نفاذ کا فیصلہ اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون میں طے کردہ آئینی ذمہ داریوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور قومی سلامتی کے جلد از جلد اور موثر تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
قواعد کے مطابق، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے صدر جناب لیانگ جون یئن نے بل کی پہلی اور دوسری ریڈنگ سے نمٹنے کے لئے 8 مارچ کو 11 بجے قانون ساز کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے 30 جنوری سے 28 فروری تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کی دفعہ 23 کی قانون سازی پر عوامی مشاورت کی اور ان میں سے 98.6 فیصد نے قانون سازی کی حمایت کا اظہار کیا اور بہتری کے لیے مثبت تجاویز پیش کیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانون سازی کے حوالے سے رائے عامہ کی مضبوط بنیاد موجودہے۔
Trending
- امریکا، وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی نمائندے سے اہم ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ پر اتفاق
- وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگی وفد کی گولڑہ شریف آمد
- نوجوان سماجی ترقی و پیش رفت کو آگے بڑھانے کی زبردست طاقت ہیں، چینی صدر
- اہلیہ چینی صدر اور ویتنام کے صدر تولام کی اہلیہ نگو فونگ لی کا چین کے نیشنل سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کا دورہ
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ مفت دینے کا اعلان
- اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹرز نیویارک میں چینی زبان کے دن کی مناسبت سے ثقافتی تقریب کا انعقاد
- چین ، پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا معترف
- اسپین کے وزیر اعظم کا دورہ چین
- عوام کو کتب بینی کی جانب راغب کرنے پر چینی صدر کے مضمون کی اشاعت
- چین-روس تعلقات کا استحکام خاص طور پر قیمتی ہے، چینی صدر