ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصنفہ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گراہم کو اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہواور جو میرے بیٹے کو محبت اورمضبوطی کا احساس فراہم کرے۔ یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بائرا رکھا ہے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023 میں کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں سادہ تقریب میں گراہم سے شادی کی تھی۔
Trending
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ