پالے کیلے (نیوزڈیسک)نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور آخری میچ میں کولمبو لائنز کو بری طرح شکست دیکر فائنل کی راہ ہموار کرلی ہے۔ چیڈوک والٹن، ڈین کرسچن، راہول شرما اور الویرو پیٹرسن سمیت دنیا کے بہترین لیجنڈز نے اپنی طاقت کو یکجا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپ کھیل پیش کیا۔ چیڈوک والٹن کی شاندار سنچری اور شاندار باؤلنگ کی بدولت نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں کولمبو لائنز کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔ اس موقع پر چیڈوک والٹن نے کہاکہ یو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز جیسی ٹیم میں کھیلنے سے بہت مدد ملتی ہے۔ کئی بار الویرو کو جیتتے ہوئے دیکھنا بہت متاثر کن تھا اور چمارا کاپوگیدرا وہاں بہت اچھا تھا اور جب آپ اس طرح کی ٹیم میں کھیلتے ہیں تو یہ واقعی بہت اچھا ہوتا ہے۔ٹورنامنٹ میں تیسری ففٹی بنانے اور اپنی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیڈوک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فائنل میں بھی ہم اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اسٹرائیکرز کی اوپننگ جوڑی چیڈوک والٹن اور الویرو پیٹرسن نے پہلی وکٹ کے لیے 129 رنز کی مضبوط شراکت قائم تھی۔ 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلنے والے الویرو پیٹرسن نے اپنی نصف سنچری اور چیڈوک والٹن کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اور چیڈوک ہم لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہ اہم ہے لیکن ساتھ ہی ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ٹیم کے نقطہ نگاہ سے کیا ضروری ہے۔ شراکت داری اہم ہے اور ایک بار جب آپ کریز پر سیٹ ہوجائیں تو آپ واقعی اچھا اسکور کرسکتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی سپراسٹاراسٹرائیکرز نے لیگ مرحلے کا اختتام 6 میچوں میں سے 5 میں کامیابی سے کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔
Trending
- قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن نے مریم نواز کو بتا دیا
- پاکستان نے تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- شیوانگی جوشی کا بچپن میں ہراسانی کا سامنا کرنے کا انکشاف
- صوبوں نے وفاق سے 22 لاکھ ٹن سے زائد گندم مانگ لی
- وزیراعلیٰ سندھ کی امریکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
- وزیراعظم کی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
- Ainak wala Jin, original creators express indifference after poor AI quality
- 3 روز میں تیل کی عالمی قیمتوں میں 12 فیصد کمی، پاکستانی تاحال ریلیف سے محروم
- بلاول رات کسی کا پاؤں پکڑ کر بیٹھے رہے، وہ باتیں نہ کیا کریں جس پر صفائیاں دینی پڑیں، عظمیٰ بخاری
- پاکستان کے ثاقب اور جواد گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے