چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے جمہوریہ انڈونیشیا کے نومنتخب صدر پرابووو سوبیانتو کے نام تہنیتی پیغام بھیجا گیا۔
اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں فریقین کی مشترکہ کاوشوں سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، باہمی سیاسی اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی مضبوط ہوئی ہے اور مفید باہمی تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے چین- انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چین- انڈونیشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اوردونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی قیادت کرنے، ترقی پذیر ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل، یکجہتی و تعاون اور مشترکہ ترقی کا ماڈل تشکیل دینے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے نیز علاقائی وعالمی خوشحالی اور استحکام میں مضبوط قوت فراہم کرنے کے لیے صدر پرابووو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔
Trending
- آئرلینڈ کے کپتان کا اسرائیلی ہم منصب سے مصافحے سے انکار، ویڈیو وائرل
- اسرائیل میں شدید تنازع کا باعث بننے والی فلم ’نازا‘ کا امریکا میں پریمیئر
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- یو اے ای نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کی باضابطہ تصدیق کر دی
- مدرسہ کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم کی ضمانت مسترد
- ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
- ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
- پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
- ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا
- Salman Khan also falls victim to deepfake videos the actor has issued a strong reaction