اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں روس کے شہر ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انتونیو گوتریس نے ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ اور روسی حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
اسی روز پاکستان، عراق ،متحدہ عرب امارات، ترکی، کولمبیا، ایکواڈور، ارجنٹائن، چلی، یوراگوئے، پیرو، فلپائن، موریطانیہ اور دیگر ممالک کی خارجہ امور کی وزارتوں کے علاوہ فرانس، وینزویلا، نکارا گوا، بولیویا کے صدور، اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن