بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے رن آئی ریف میں فلپائن کی دراندازی کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ 23 مارچ کو فلپائنی بحری جہاز چین کے رن آئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہونے اور غیر قانونی طور پر “گراؤنڈڈ” اپنے جنگی جہاز کو سامان پہنچانے کی کوشش کی جس پر چینی کوسٹ گارڈ نے فلپائنی بحری جہاز کو قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنی حدود سے باہر نکالا ۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام عمل معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور معیاری تھا۔
ترجمان نے کہا کہ چین کی نانشا جزائر بشمول رن آئی ریف اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری ہے۔ چین فلپائن سے ایک بار پھر کہتا ہے کہ وہ ایسے بیانات دینا بند کرے جس سے تنازعات میں شدت پیدا ہو اور صورتحال مزید خراب ہو۔اس کے ساتھ ہی فلپائن کو چاہیے کہ تمام خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو بند کرے۔ وو چھیان نے کہا کہ اگر فلپائن چین کی سمندری حدود کی بار بار خلاف ورزی کر کے اسے چیلنج کرتا رہا تو چین اپنی علاقائی خودمختاری ، سمندری حقوق اور مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے بروقت اور ضروری اقدامات اختیار کرتا رہےگا ۔
Trending
- گزشتہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ
- کراچی میں 31 جولائی سے موسلادھار بارشوں کا امکان
- بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی قبول کرنے کیلیے کیا کڑی شرط رکھی؟ رپورٹ میں انکشاف
- ٹام کروز کی بیٹی نے والد کا نام ترک کر کے نئی شناخت اپنا لی
- پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اہم پیش رفت
- کراچی؛ سول اسپتال مردہ خانے کا اسسٹنٹ پراسرار طور پر لاپتا
- خیبرپختونخوا کی 9 رکنی کوہ پیما ٹیم نے 6050 میٹر بلند تھلو زوم چوٹی سر کرلی
- ریمپ واک میں متھیرا اور صاحبہ کے لڑکھڑانے کی ویڈیوز وائرل
- سونے کی بڑھتی قیمتیں رک گئیں، ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعظم کی مبارکباد