پاک جاپان تاریخ میں پہلی بار جاپان نے پاکستان سے انگریزی سکھانے کے لیے 32 اساتذہ منتخب کرلیے۔ بہترین تنخواہ اور مراعات کے ساتھ تمام اساتذہ جاپان پہنچ گئے۔
اس حوالے سے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ جاپان میں انگریزی زبان سکھانے کے لیے پاکستانی اساتذہ کا انتخاب پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
جاپان ہمیشہ سے انگریزی زبان سکھانے کےلیے انگریزی زبان بولنے والے ممالک کے شہریوں کو ہی ملازمت فراہم کرتا رہا ہے، تاہم سفارتخانہ پاکستان اور سفیر پاکستان کی ذاتی کوششوں سے جاپان کی معروف کمپنی نے پہلی دفعہ پاکستان سے 32 معاون انگلش ٹیچرز کو ملازمت فراہم کی ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں سفارتخانہ پاکستان نے وطن عزیز سے آنے والے انگریزی زبان کے اساتذہ کو سفارتخانہ پاکستان آنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ آپ تمام اساتذہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہیں، اگر آپ سب نے محنت اور دلجمعی سے جاپان میں خدمات انجام دیں تو مستقبل قریب میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی اساتذہ جاپان آسکیں گے۔
سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ آپ سب کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے ملک اور اپنی قوم کےلیے جاپان میں بہترین خدمات انجام دینا ہے تاکہ پاکستان کا جاپان میں ایک مثبت اور تعلیم یافتہ چہرہ متعارف ہوسکے۔
Trending
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے