چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات میں ترمیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کے دائرے کو حد سے زیادہ توسیع دی ہے اور قواعد کو من مانے انداز میں بدل کر کنٹرول کے اقدامات کو سخت کیا ہے جس سے نہ صرف چینی اور امریکی کمپنیوں کے لئے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں بلکہ عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں بھی بڑی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ چین اس اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری عالمگیر صنعت ہے جو مارکیٹ کے قواعد و ضوابط اور انٹرپرائز کے انتخاب کے مشترکہ اثرات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی سیمی کنڈکٹر کی صنعتی و سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا