سابق کپتان شاہد آفریدی نے رمضان کے آخری عشرے میں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
ماہ رمضان کی عمرے کی فضیلت کو دیکھتے ہوئے 50 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچے جو آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔
اسی سلسلے میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گئے جہاں انہوں نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ عمرہ کیا۔
سابق کپتان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمرے کی ادائیگی میری زندگی کی روشنی میری چھوٹی بیٹی کے ساتھ، بیٹیوں کے والدین کیلئے دعائیں کیونکہ یہ اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔
سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ بیٹیوں کی خواہشات پوری کرنا، اچھی پرورش کرنا ہمارے دین کی بہترین خدمت ہے، اللہ ہم سب کی خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔
Trending
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں
- کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچی زخمی
- شیانگ شان فورم ہم آہنگی کے ساتھ تنوع کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا
- چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرنے کا اعلان
- لاہور کے نوجوان طالب علم نے عزم، حوصلے اور محنت کی نئی مثال قائم کر دی