ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امدادی سامان سے بھرے دو قافلے حالیہ دنوں مغربی سوڈان کی ریاست مغربی دارفور اور شمالی دارفور پہنچے تھے، جو کئی ماہ میں پہلی مرتبہ تھا کہ اقوام متحدہ کے کسی ادارے نے دارفور میں انسانی امداد پہنچائی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں قافلے تقریباً 1900 ٹن سامان لے کر دارفور پہنچے تھے، جس میں بنیادی طور پر خوراک شامل تھی، جس کے ذریعے 250،000 شہریوں کو انتہائی ضروری غذائی امداد فراہم کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دارفور میں تقریباً 1.7 ملین افراد اس وقت خوراک کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور قحط کے دہانے پر ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوڈان میں مستقل انسانی راہداریوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سوڈان کے تمام حصوں تک امداد کی پائیدار اور بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
Trending
- چینی صدر امریکہ کے سرکاری دورے کے لیے بیجنگ سے روانہ
- ایشین گیمز: بھارتی ایم ایم اے فائٹر کا شکست تسلیم کرنے سے انکار
- زرِمبادلہ ذخائر پاکستان کے معاشی منظرنامے کو سہارا دے رہے ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک
- بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
- موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات؛ پاکستان کا عالمی مالی معاونت تیز کرنے کا مطالبہ
- ایشین گیمز: بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
- ’اب رجب ہمیں بھی اپنے ساتھ لے جائیں‘، ایمان فاطمہ صلح کیلئے پُرامید
- دنیا میں 1.3 ارب نوجوان اب بھی مالیاتی نظام سے باہر ہیں، بلال بن ثاقب
- راولپنڈی ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس فورس تعینات
- عالمی خدمات کی صنعت کی معیشت میں اہمیت