سنگاپور کے اخبار ” لیئن حہ زاؤ باؤ ” کی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق “جنوب مشرقی ایشیا کی صورتحال رپورٹ: 2024” کو باضابطہ طور پر 2 اپریل کو جاری کیا گیا۔ اس رپورٹ میں چین اور امریکہ کے بارے میں جنوب مشرقی ایشیا کے لوگوں کے تاثرات اور اعتماد کا تجزیہ کیا گیا ہے، اور توجہ میں رہنے والے بہت سے جغرافیائی سیاسی مسائل پر رائے شماری کی گئی ہے ۔
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ چین کو اقتصادی اور سیاسی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بااثر ملک سمجھا جاتا ہے۔ جہاں تک اس مفروضے کا تعلق ہے کہ اگر انہیں چین اور امریکہ کے درمیان کسی فریق کا انتخاب کرنا پڑا تو اس سال زیادہ جواب دہندگان چین کا انتخاب کریں گے؛ 2020 میں سوال شامل کیے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے پہلی پسند کے طور پر امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ زیادہ تر جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور چین کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ایک سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے میں امریکہ پر ان کے اعتماد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
سیاسی اور اسٹرٹیجک اثر و رسوخ کے لحاظ سے، جواب دہندگان کی تعداد جو چین کو سب سے زیادہ بااثر سمجھتے ہیں، قدرے بڑھ کر 43.9 فیصد ہو گئی ہے ۔ جواب دہندگان کی تعداد جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کا سب سے زیادہ سیاسی اور اسٹریٹجک اثر و رسوخ ہے 25.8 فیصد تک گر گیا۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی جواب دہندگان عام طور پر چین کے ساتھ تعلقات کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں۔ جواب دہندگان کی تعداد جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگلے تین سالوں میں چین کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات بہتر ہوں گے یا نمایاں طور پر بہتر ہوں گے، 2023 کے 38.7 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔
امریکہ پر “کم یا عدم اعتماد” کرنے والے جواب دہندگان 2023 کے 32 فیصد سے بڑھ کر 40.1 فیصد ہو گئے۔ انڈونیشیا، برونائی اور ملائیشیا کے جواب دہندگان خاص طور پر امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی جانب سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے قیام کی تجویز کو جنوب مشرقی ایشیائی جواب دہندگان نے بھی تسلیم کیا ہے۔
Trending
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
- امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- فیڈرل بورڈ کے بروقت نتائج قابل تحسین، الحاقی فیسوں میں اضافہ طلبہ و والدین کیلئے باعث تشویش ہے،ڈاکٹر ابرارحسین ملک
- مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم