اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اورایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ملاقات میں ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایرانی سفیر نے وزیرداخلہ کو صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
Trending
- فٹنس کا شوقین ڈاکٹر جم میں ورزش کے دوران اچانک گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل
- فیکٹ چیک: علیمہ خان سے منسوب پی ٹی آئی کی صدارت کا دعویٰ جھوٹا نکلا
- گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی پہلی سالگرہ مشترکہ مفادات ہی عالمی برادری کی عمومی خواہش ہے،چینی وزارت خارجہ
- چائنا میڈیا گروپ اور کرغزستان نیشنل ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کی دستاویزات پر دستخط
- شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی صلاحیت کی حامل نئی علاقائی تعاون تنظیم بن گئی ہے، چینی صدر
- خان ہو کر خان کو سپورٹ نہ کرے، یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
- سہیل سمیر کے شارٹ فلم میں ادا کیے گئے بولڈ سینز وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
- جولائی 2026 کے مثبت معاشی اشاریے؛ ملکی معیشت میں استحکام اور اعتماد کی واضح بحالی
- آسٹریلیا میں منفرد واقعہ، خاتون کے ہاں مختلف والدین کے جڑواں بچوں کی پیدائش
- شنگھائی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم تین روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے