News Views Events
Apna Watan

فٹنس کا شوقین ڈاکٹر جم میں ورزش کے دوران اچانک گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں جم کے دوران ایک ڈاکٹر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑے اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق 47 سالہ ڈاکٹر سہین رحمان ناگاؤں میڈیکل کالج و اسپتال میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وہ معمول کے مطابق جم میں ورزش کر رہے تھے کہ اچانک ان کی حالت بگڑی اور وہ گر گئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ڈاکٹر سہین رحمان کو ورزش کے دوران اچانک زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود افراد نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔ابتدائی طور پر ڈاکٹر کی موت کی ممکنہ وجہ کارڈیک اریسٹ قرار دی جارہی ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ طبی معائنے اور متعلقہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ورزش یا جم کے دوران اچانک طبی پیچیدگیوں کے باعث اموات کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق بعض افراد میں دل سے متعلق ایسی بیماریاں موجود ہوسکتی ہیں جن کی علامات پہلے نمایاں نہیں ہوتیں۔

اسی لیے ورزش شروع کرنے یا انتہائی سخت جسمانی سرگرمی اختیار کرنے سے قبل اپنی صحت، خصوصاً دل کی کیفیت کا طبی معائنہ کروانا اور ورزش کے دوران احتیاط برتنا ضروری ہے۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.