قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اس عمر میں بھی چھکے مارنے کے لیے حاضر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایشین کمیونٹی بہت زیادہ ہے جہاں پر کمیونٹی ہوگی وہاں پر کرکٹ خود بخود آجائے گی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہماری نمبر ون باولنگ ہے۔ زبردست سٹرینتھ ہے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم ڈیڈ پچز کیوں بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں محمد عامر کے آنے سے شاہین شاہ آفریدی کو بہت سپورٹ مل جائے گی کیونکہ عامر تجربہ کار ہے اور ہر قسم کی صورتحال میں عامر کو بال کرنا آتا ہے۔ شاہین یہ سمجھتا ہے کہ ہر قسم کی پچ پر آؤٹ کرنا ہے جو کہ ممکن نہیں ہوتا، عامر کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھ لے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ہے وہ شاہین کو اس لیے نہیں سمجھا پاتے کہ وہ بھی آفریدی ہے۔
Trending
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
Prev Post