بیجنگ:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں حال ہی میں امریکہ، جاپان، فلپائن سربراہ اجلاس کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم امریکہ، جاپان اور فلپائن کے مشترکہ بیان کی سخت مذمت اور مخالفت کرتے ہیں جس میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے، سیاہ و سفید کو مسخ کیا گیا ہے اور چین کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کو بحیرہ جنوبی چین اور اس کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نانشا اور ہوانگ یان جزائر کبھی بھی فلپائن میں شامل نہیں رہے اور فلپائن اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے۔
ووچھیان نے کہا کہ دیایو جزائر اور اس سے ملحقہ جزیرے قدیم زمانے سے چینی علاقہ رہے ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی کیس میں نام نہاد فیصلہ کاغذ کا ایک بے کار ٹکڑا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق کنونشن اور عمومی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔اس لیے اس کیس کا نام نہاد فیصلہ غیر قانونی اور ناجائز ہے جسے چین کبھی قبول یا تسلیم نہیں کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تائیوان کا معاملہ خالصتا چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، جاپان اور فلپائن کی تمام حکومتوں نے تائیوان کے معاملے پر چین سے سنجیدہ وعدے کیے ہیں۔ ہم ان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا فوری طور پر بند کریں۔
Trending
- بنگلادیشی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح کو سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا
- بنگلا دیش نے ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، پیٹ کمنز کا اعتراف
- ایشیا کپ اور ایشین گیمز؛ پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان، ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض ڈراپ
- ملتان: غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
- گرل فرینڈ کو میچ کے دوران میسج کرنا کرکٹر کو مہنگا پڑ گیا
- مقتدرہ نے حکومت سے صوبوں کے معاملے پر گفتگو نہیں کی، رانا ثنااللہ
- ہماری ترجیح ایک ٹورنامنٹ جیتنا نہیں بلکہ ہاکی کے پورے نظام کو ازسرنو تعمیر کرنا ہے، صدر پی ایچ ایف
- پاکستان کے پرچم کو آزاد کشمیر میں سربلند رکھنا سردار زاہد اور اکرام منصف کا جرم بن گیا
- پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- لاہور؛ جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار