راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انشی ایٹوو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللہ ! عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ آئیے! ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔
Trending
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
- اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوئی تو وہ صرف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے معاملے پر ہوگی جنہیں بھارت اپنا حصہ قرار دیتا ہے، بھارتی وزیر دفاع کی نئی گیدڑ بھبکی
- مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار
- امریکا کیساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا
- چین کے چانگشان جزائر کا موسمی پرندوں کا مسکن عالمی قدرتی ورثے میں شامل
- امریکہ دوہرے معیار کا مظاہرہ کر رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- سلوواکیہ کے صدر چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
- چینی وزیر خارجہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ کی اعلیٰ سطح کانفرنس میں شرکت کریں گے
- چین کےتازہ نئے تین نمایاں برآمدی شعبے” عالمی منڈی میں تیزی سے ابھرنے لگے
- نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان سمیت 57 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کی تصدیق