یکم مئی کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر مئے زو میں ایکسپریس وے کا ایک حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا۔ تاحال حادثے میں 48افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ پر ریسکیو، زخمیوں کے علاج معالجہ اور آئندہ صوت حال سے مناسب طور پر نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک کے نظام کو فوری بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اس وقت لیبر ڈے کی تعطیلات کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد سفر کر رہی ہے اور کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے ،جس سے مختلف حادثات اور آفات کا خطرہ ہو گا۔ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ نگرانی اور قبل از وقت وارننگ کو مضبوط بناتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور مجموعی سماجی استحکام کو یقینی بنائیں۔
Trending
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
- ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کے دیرینہ معاملے کا کامیاب حل
- کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل