وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینکس آن ویل پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کلینکس آن ویلز میں تمام بنیادی طبی سہولیات موجود ہیں، ہم 200 کلینکس آن ویلز کو مختلف پوائنٹس پر سٹینڈ کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹراساؤنڈ کی سہولت موجود ہوگی، کلینکس آن ویل میں ایک ڈاکٹر ہوگا اور ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود ہوگی، 40 لاکھ افراد کلینکس آن ویلز پراجیکٹ سے مستفید ہوں گے، کلینکس آن ویل کے اندر زچہ و بچہ کیلئے بھی سہولیات ہوں گی۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ کلینکس آن ویل اس جگہ پارک ہوں گی جہاں ہسپتال کی سہولت دور ہو، کلینکس آن ویل میں سکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت بھی موجود ہوگی، پراجیکٹ میں ہم 36 اضلاع کے مقامی ڈاکٹرز کو ترجیح دیں گے، یہ منصوبہ طبی شعبہ کو مکمل طور پر تبدیل کردے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبہ شہباز شریف نے شروع کیا تھا، گزشتہ دور حکومت میں اس منصوبے کو بند کر دیا گیا تھا، ہم شہبازشریف اور نواز شریف کے منصوبوں کو دوبارہ سیدھا کر رہے ہیں، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاک کی کمی کو پورا کرنے پر بھی غور کرر ہے ہیں، ہم صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر لے کر جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 8 اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی کی سہولت لے کر آ رہے ہیں ، پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کلینکس آن ویل پراجیکٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ودیگر بھی موجود تھے۔
Trending
- اے ٹی سی؛ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار، پی ٹی آئی کے کئی رہنما اشتہاری قرار
- پرو ہاکی لیگ: بیلجیم کے بعد اسپین نے بھی پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی
- امریکا ایران امن معاہدے کے بعد ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں تیزی
- ناروے کی شہزادی کے بڑے بیٹے کو جنسی زیادتی کے جرم میں 4 سال قید
- بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، پنجاب میں موسم بدلنے کا امکان
- فیفا ورلڈ کپ 2026، جرمنی کی میگا ایونٹ میں دھماکہ خیز انٹری، کیورا ساؤ کو 7-1 سے شکست
- جنگ بندی معاہدے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
- آسٹریلوی وزیرِاعظم کا پاکستان سے سی سی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ
- مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید
- فیفا ورلڈ کپ 2026، جاپان اور نیدرلینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر