بیجنگؒسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پانچویں چائنا- پاکستان فارن منسٹرز اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ایک رپورٹر نےامریکہ کی جانب سے چین پر عائد حالیہ یکطرفہ پابندیوں اور بھاری محصولات کے حوالے سے سوال کیا ۔
اس کے جواب میں وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصے سے امریکہ نے چین پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تاکہ چین کی معمول کی معاشی، تجارتی اور سائنسی و تکنیکی سرگرمیوں کو دبایا جا سکے۔ یہ آج دنیا میں سب سے نمایاں غنڈہ گردی ہے! اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں کچھ لوگ اپنی یک قطبی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ امریکہ کا بے ایمانی سے چین کو دبانا یہ ثابت نہیں کرتا کہ امریکہ مضبوط ہے، بلکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خود اعتمادی کھو چکا ہے، اپنے مسائل خود حل نہیں کر سکتا اور بین الاقوامی پیداوار اور سپلائی چین کے معمول کے آپریشن کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ اس سے چین کی ترقی اور احیا نہیں رکے گا بلکہ 1.4 ارب چینی عوام کو مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ یکطرفہ اقدامات اور تحفظ پسندی وقت کے ترقی کے رجحان کے منافی ہیں اور تاریخ کے پہیے سے کچل دیے جائیں گے۔ عالمی معیشت کی بحالی کے اس نازک موقع پر عالمی برادری کو امریکہ سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ دنیا کے لیے نئی مشکلات پیدا نہ کرے۔
Trending
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان