اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بنوں واقعات کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے کمیشن کو مسترد کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار میں ملوث لوگوں کو تحقیقات کا حق حاصل نہیں ہے، جس جماعت کی وہاں حکومت ہے اس کے لوگ دھرنے میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہئے کہ خود اس کی انکوائری کریں۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بنوں میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور کسی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں دیکھی گئی، سیاسی قوتوں نے تاجروں کا امن مارچ خراب کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ کسی اور ملک اور بچوں کی تصویر لگا کر کہا جا رہا ہے کہ مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ فیک نیوز پھیلائی جا رہیں، اچھا ہوتا بانی پی ٹی آئی واقعے کی مذمت کرتے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے کمیشن تشکیل دیا ہے۔
Trending
- پاکستانی پیسرز نے 31 سال بعد منفرد کارنامہ انجام دے دیا
- اے آئی کی ترقی کا راستہ بند نہیں کیا جا سکتا، چینی میڈیا
- ثقافتی یلغار کے نرغے میں ایمان، ماحولیات اور آبادیاتی توازن
- پاکستان کی عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی
- کیا آپ بھی بھولنے کی عادت کا شکار ہیں؟ یہ غذائیں یادداشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں
- مشرق وسطیٰ میں نیا محاذ کھل گیا، تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی عراق پر جوابی کارروائی
- شان مسعود کی انگلی فریکچر، بابر اعظم نے انجری کی تصدیق کردی
- چین کا جاپان سے چین میں ترک کردہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
- فلپائن کے غیر قانونی عزائم کامیاب نہیں ہو سکتے ، چینی وزارتِ دفاع
- چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں میں ہوگا