بیجنگ: چینی وزارتِ دفاع کی معمول کی پریس کانفرنس میں ترجمان کرنل جیانگ بن نے فلپائن، امریکہ اور جاپان کے متعلقہ سمندری علاقے میں نام نہاد “مشترکہ گشت” کے حوالے سے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ جزیرہ ہوانگ یان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ فلپائن چاہے کوئی بھی اقدام کرے یا اپنی حمایت میں کسی کو بھی ساتھ شامل کرے، اس سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے اور فلپائن کے غیر قانونی عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چینی فوج ہر وقت مکمل چوکس ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا اشتعال انگیز کارروائی کا بھرپور جواب دے گی۔ چینی فوج عملی اقدامات کے ذریعے ملک کی علاقائی خودمختاری، سمندری حقوق و مفادات کا تحفظ اور بحیرۂ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
Trending
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
- ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کے دیرینہ معاملے کا کامیاب حل
- کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
- ’صنعتی پیداوار، قدرتی وسائل کے بےتحاشا استعمال نے انسان اور ماحول کےدرمیان قائم توازن کو متاثر کیا ‘
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔