چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں میں ہوگا
بیجنگ: حالیہ عرصے میں چین اور یورپی یونین کے درمیان جاری قریبی مشاورت کے حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے 30 جولائی کو معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین۔یورپی یونین تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس میں دونوں فریقوں نے”مستحکم اور متوازن چین۔یورپی یونین کلیدی تجارتی شراکت دار” کے نئے تصور پر اتفاق کیا،، جبکہ رواں سال خزاں میں اس میکانزم کے دوسرے اجلاس کے انعقاد پر ابتدائی اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
حہ یا دونگ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چین اور یورپی یونین کی ورکنگ ٹیموں نے بالترتیب 20 سے زائد مشاورتی نشستیں منعقد کی ہیں۔ اس دوران چار ورکنگ گروپس نے دونوں فریقوں کے اقتصادی و تجارتی خدشات اور مطالبات پر گہرائی سے پیشہ ورانہ تبادلہ خیال کیا۔چین ، یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبے میں دونوں جانب کے تحفظات کو حل کرنے کے لیے عملی اور قابلِ عمل تجاویز پر بات چیت کا خواہاں ہے، تاکہ چین۔یورپی یونین تجارت کو زیادہ متوازن اور آگے بڑھنے والی سمت میں فروغ دیا جا سکے اور دونوں فریقوں کے درمیان کلیدی تجارتی شراکت داری کو مستحکم اور متوازن رکھا جا سکے۔