چین ، روس اور لاؤس کے وزرائے خارجہ کا پہلا سہ فریقی اجلاس وینٹیانے میں منعقد ہوا ۔ لاؤ س کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شلونکسے نے اجلاس کی صدارت کی ، اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای ، اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس میں شرکت کی۔
تینوں فریقوں نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے نتائج کی تعریف کی، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین اور آسیان خطے کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور علاقائی انضمام کے عمل میں نئی جان آئے گی۔ تینوں فریقوں نے ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں غیر ملکی افواج کے تنازعات کو ہوا دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، ہاٹ اسپاٹ مسائل کو حل کرنےاور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مضبوط عزم کا اظہار کیا ۔ وزرائے خارجہ نے طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنے،گروہی تصادم کی مزاحمت کرنے، کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور انصاف کا دفاع کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی امیدبھی ظاہر کی ۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر