بیجنگ :چین، روس، کینیڈا اور بھارت کے تھنک ٹینکس کی جانب سے مشترکہ طور پر مرتب کردہ تحقیقی رپورٹ “مشکل مسائل سے نمٹنا: نئے دور میں چین کی جامع گہری اصلاحات اور اعلیٰ سطحیٰ کھلے پن کا عمل نیز 2029 اور 2035کا وژن ” جاری کی گئی، جس میں اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے چین کے پختہ عزم کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔رپورٹ میں چین کے متعدد اصلاحاتی اقدامات کو چھ زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے عام فہم انداز میں وضاحت کی گئی ہے ، جن میں انسداد غربت، بندش کا خاتمہ، انسداد آلودگی، انسداد بدعنوانی، انسداد بالادستی اور بحران سے نمٹنا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق چینی معاشرے کو اس وقت اصلاحات میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے اور یہ جس قدر مشکل اور چیلنجنگ ہے، اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھانا اتنا ہی ضروری ہے۔ رپورٹ میں 2029 اور 2035 میں چین کی جانب سے اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کے وژن کی بھی وضاحت کی گئی ہے ، جن میں زیادہ مستحکم معیشت، خوشحال جمہوریت، ثقافتی تنوع، مزید آرام دہ طرز زندگی، ایک سرسبز ماحول، ایک محفوظ ملک اور ایک مضبوط رفتار ، جیسے عوامل شامل ہیں۔
Trending
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا