بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ، وراثت اور استعمال کو مضبوط بنانے کے بارے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ “بیجنگ سنٹرل ایکسس ” ، “بدین جاران ڈیزرٹ لیک گروپ” اور “چین کے بحیرہ ذرد اور بحیرہ بوہائی کے مہاجر پرندوں کی رہائش گاہ (مرحلہ دوم)” کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں کامیاب شمولیت مادی اور روحانی تہذیبوں کی ہم آہنگی اور انسان اور قدرت کے پرامن بقائے باہمی پرمبنی چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر کے لئے مثبت اہمیت کی حامل ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں موجودہ کامیابی سے فائدہ اٹھا کر ثقافتی اور قدرتی ورثے کے مجموعی اور منظم تحفظ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ورثے کے تحفظ کی صلاحیت اور معیار کو صحیح معنوں میں بہتر بنانا ہوگا۔ بہتر زندگی کے لئے عوام کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لئے ثقافتی اور قدرتی ورثے کی وراثت اور استعمال کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ اور ثقافتی اور قدرتی ورثے کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن