اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے سلامتی کونسل کے “امن کارروائیوں کے تیزی سے انخلا کے تناظر میں خواتین، امن اور سلامتی کو فروغ دینے” کے موضوع پر ایک خطاب کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
دائی بنگ نے کہا کہ اس وقت غزہ میں جاری تنازع کو 300 دن سے زائد ہو چکے ہیں۔اس دوران 10 ہزار سے زائد خواتین ہلاک ہوچکی ہیں اور دس لاکھ سے زائد فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو قحط کا سامنا ہے۔ چین ایک بار پھر تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے زبردست اتفاق رائے کی پیروی کریں اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد، فوری جنگ بندی کے حصول، انسانی تباہی کے خاتمے اور تنازعے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مل کر کام کریں۔
دائی بنگ نے نشاندہی کی کہ تنازعات کی روک تھام اور حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا اور خواتین سمیت شہریوں کے لئے پرامن ماحول پیدا کرنا خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم شرط ہے۔ اقوام متحدہ کے مشن کو چاہیے کہ وہ اپنے اچھے دفاتر اور ثالثی کو مضبوط بنائے، علاقائی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرے ، تحفیف اسلحہ اور سماجی شمولیت اور مصالحت کو فروغ د ینے میں متعلقہ ممالک کی مدد کرے ۔ شہریوں کے تحفظ اور سماجی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔
Trending
- پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری
- پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر ٹیم کیساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے مسقط روانہ
- ایران کے حملوں سے ہونے والے امریکی نقصانات کی طویل فہرست سامنے آگئی
- داتا دربار کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد
- دنیا کے معمر ترین پروفیشنل فٹبالر کا 4 سال بعد گول
- پنجاب بھر میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، دریاؤں اور ڈیموں میں نہانے پر پابندی
- ابھیشیک شرما زمبابوے کیخلاف بھی بری طرح ناکام
- جی ایس پی پلس رپورٹ ، پاکستان کیلیے پیشرفت اوردرپیش چیلنجز
- چین میں ٹیکس اور فیسوں کی مد میں مجموعی وصولیاں 167 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں
- چین اور عالمی برادری کے سامنے جاپان ذمہ دارانہ جوابدہی پیش کرے، چینی سفارت خانہ